پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی رونمائی کل ہو گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ٹرافی 7 ایڈیشن تک برقرار رہی جس کے بعد اب نئی ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی جسے پہلے سے زیادہ دیدہ زیب بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافی کے اسٹار کو 24 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافی کی رونمائی لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today