پاک بھارت میچ کا بخار عروج پر ہوٹلز کے بعد ہسپتالوں کے کمرے بک ہونے لگے

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا بخار اپنے عروج پر پہنچ گیا، شائقین کرکٹ نے ہسپتالوں میں کمرے بک کرانا شروع کردیے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میگا ایونٹ میں پاک، بھارت ٹاکرے کےلیے شائقین کا جوش و خروش اپنے عروج پر ہے۔
احمد میں ہوٹلز کے کرائے آسمان کو چھونے لگے ہیں، عام سے ہوٹل کے کمرے کا کرایہ بھی 50 ہزار روپے سے زیادہ ہوچکا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ فینز نے پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا اور ہسپتالوں میں کمرے بک کرانا شروع کردیے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں ہسپتال میں کمروں کی بکنگ کے بارے میں انکوائریز بڑھ گئیں۔
ڈاکٹر پارس شاہ نے میڈیا کو اس حوالے سے بتایا کہ عوام کی طرف سے چیک اپ کی خاطر کمروں کی بکنگ کا پوچھا جا رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہسپتال میں چیک اپ بھی ہوگا اور میچ سے قبل ایک رات کا قیام بھی ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں کمرے کی بکنگ کا کرایہ بھی کم ہے، جس سے پیسوں کی بھی بچت ہوگی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in