پری مون سون بارشیں کب سے شروع ہونگی؟ماہر موسمیات نے بتا دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، جون میں سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کے چند علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔جواد میمن کا کہنا ہےکہ ایل نینو سرگرم ہونے پر سندھ اور بلوچستان میں معمول سےکم بارشیں ہوسکتی ہیں۔

MonsoonRains

WeatherForecast

WeatherUpdates

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in