پہلی بین الاقوامی خوراک اور زرعی نمائش

این ایل سی کی بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کے پہلے ایڈیشن میں شرکت

این ایل سی اسٹال کی زبردست پذیرائی

  • نمائش میں تقریباً 55 ممالک سے 250 نمائش کنندگان شریک ہوئے ۔
  • این ایل سی اسٹال پر ملکی اور غیر ملکی مندوبین کے لیے ادارے کی خدمات کی عکاسی کی گئی تھی ۔
  • این ایل سی حکام نے وفود اور شرکاء کو ادارے کی نقل و حمل کی استطاعت اور کارکردگی کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔
  • ڈی جی این ایل سی میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ کی قومی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کےساتھ ملاقاتیں۔
  • این ایل سی گذشتہ چار دہائیوں سے مال برداری کے قابل قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے
  • این ایل سی بذریعہ سڑک، ریل، سمندری اور ہوائی راستوں سے کارگو کو ہر مقام تک پہنچاسکتا ہے۔
  • این ایل سی نے مختلف وسطی ایشیائی ریاستوں، ترکیہ اور چین تک بذریعہ سڑک سامان پہنچانے کی صلاحیت حاصلِ کر لی ہے
  • ان ممالک تک سامان کی ترسیل بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ اور دو طرفہ تجارتی معاہدوں کے تحت کی جا رہی ہے
  • این ایل سی نے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی دی ہے۔
  • علاقائی رابطے کے اقدامات سے خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کے لیے پاکستانی بندرگاہوں تک مختصر ترین
    راستہ میسر آیا ہے
  • این ایل سی تازہ پھلوں اور خراب ہونے والی کارگو کی نقل و حمل کر سکتا ہے
  • این ایل سی کے پاس پاکستان کے اندر گودام اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات موجود ہے
  • این ایل سی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رابطے کی اہم کڑی ہے
  • پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لئے این ایل سی پر عزم ہے ۔
  • تاجر برادری کا این ایل سی کی خدمات میں گہری دلچسپی کا اظہار
Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in