پی ایس ایل 8، آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گی
پاکستان سپر لیگ 8 کا اہم میچ آج دو بڑی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا نیشنل اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گی۔ پاکستان سپر لیگ 8 میں آج مقابلہ ہوگا ٹورنامنٹ کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ کنگز کے شیر دھاڑیں گے جب کہ زلمی بھی پورا زور لگائیں گے۔کرکٹ شائقین کو کنگز کے محمد عامر اور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے اور ان کا یہ انتظار ختم ہونے کو ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔چھکوں، چوکوں کی برسات اور اڑتی وکٹوں کے مناظر کرکٹ کے دلدادہ افراد کو محظوظ کریں گے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today