کراچی ٹیسٹ: دوسرا دن ختم، نیوزی لینڈ کے بغیر وکٹ گنوائے 165 رنز
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے بغیر وکٹ گنوائے 165رنز بنا لیے۔دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 165 رنز بنالیے ہیں اور اسے 273 رنز کا خسارہ ہے۔ ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کانوے نے 82 رنز بنائے ہیں، اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے شاندار بیٹنگ کی اور سنچریاں اسکور کیں۔ سلمان آغا کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری سکور کی گئی۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today