کراچی ٹیسٹ: نیوزی کی بیٹنگ جاری

کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل شروع ہو گیا ہے، نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 183 رنز پر گر گئی، ڈیون کونوے 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔بلیک کیپس کی طرف سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے کیا۔نیوزی لینڈ نے پہلی وکٹ پر ہی دوسرے دن کے اختتام تک 165 رنز بنا لیے تھے، ڈیوڈ کانوے 82 اور ٹام لیتھم نے 78 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔نیوزی لینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 273 رنز درکار ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in