کل پیٹرول 17 روپے لیٹر سستا ہونےکا امکان
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )آئل انڈسٹری ذرائع نے کل (16 مئی) سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق کل ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے کمی ہو سکتی ہے۔آئل انڈسٹری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں گرتی ہوئی قیمت کے سبب پیٹرول کی قیمت کم ہو گی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم مئی سے 15 مئی تک پیٹرول کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 10روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 10روپے فی لیٹر سستا کیا تھا۔اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 293 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 288 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 186 روپے 7 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 174 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 164روپے 68 پیسے ہو گئی تھی۔قیمتوں کے ردو بدل میں پیٹرول کی قیمت 282 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی تھی۔