گوگل نے نئے عیسوی سال کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کر دیا

نئے عیسوی سال 2023 کی آمد کے استقبال کے لئے الٹی گنتی شروع ہو گئی ، سب سے زیادہ استعمال ہونے والے انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے ان لمحات کا خیر مقدم کرنے کے لئے ایک خصوصی ڈوڈل جاری کیا ہے۔ اینی میٹڈ ڈوڈل پر کلک کرنے پر، ایک نیا صفحہ کھلتا ہے جس میں پارٹی کنفیٹی پوری سکرین پر ہوتی ہے۔ 31دسمبر 2022کے الوداع اور 2023کے استقبال کا ڈوڈل نئے سال کا جشن منا رہا ہے ۔گوگل نے شایان شان طریقے سے ان لمحات کو سجایا ہیاور اس حوالے خصوصی بلاگ بھی جاری کیا ہے۔گوگل ڈوڈل خصوصی تہواروں ، اور بین الاقوامی اور قومی ایام کے مواقع اور نامور شخصیات کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرنے کے لئے بھی ڈوڈل کو تبدیل کرتا ہے ۔ گوگل پچھلی دہائی میں نئے سال کی تقریب منانے کے لیے استعمال کیے گئے دیگر ڈوڈلز کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in