ھمیں پوری قوم کوسنبھالناھے؛آصف زداری
وھاڑی ( نیوز ڈیسک) مارچ ۶:
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آج
پنجاب کے ضلع وہاڑی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پوری قوم کوٹھیک کرنا ہے اور سنبھالنا ہے، معیشت کو سنھبالنا ہے، ملٹری مائنڈ سیٹ کو سنبھالناہے، اسی طرح میرا خیال ہے عدلیہ کو بھی سنبھالنا ہے، ان سے بھی بات اور گفتگوکرنی ہے۔
عدلیہ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی ہم سے ہی ہیں، وہ بھی ہم میں سےگئے ہوئے لوگ ہیں، پہلے وکیل تھے اور اب جج بن گئے ہیں۔
حکومت سنبھالنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ یہ نہیں ہے کہہمیں پتا نہیں تھا کہ حالات کیا ہیں، ہمیں پتا تھا کہ معاشی خرابی ہو رہی ہے لیکن اسکو نہیں پتا تھا جو چلا گیا، اس کو احساس نہیں تھا۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today