یوکرین جنگ روس کا یوکرین کے اہم ترین شہر ماریوپول کے زیادہ تر حصے کا کنٹرول حاصل کرنے کاروس کا دعویٰ    

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی جانب سے یوکرین کے  اہم اسٹریٹجک شہر ماریوپول کے زیادہ تر حصے پرکنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو نے ماریوپول میں یوکرینی افواج کو ہتھیار ڈالنے کے لیے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماریوپول میں آج ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی اہلکاروں کو معاف کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کیف کی جانب سے روسی پیشکش پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تاہم کیف کے شمالی اور لیوف کے مغربی حصے میں آج صبح دھماکے سنے گئے ہیں۔

یوکرین کے صدردلودومیر زیلینسکی نے ماریوپول کی صورتحال کو “غیر انسانی” قرار دیتے ہوئے مغرب سے فوری طور پر بھاری ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  ماریوپول کےگورنر نے دعویٰ کیا تھا کہ ماریوپول صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے، ہم مزاحمت کر رہے ہیں لیکن شہر روس کے قبضے میں جا سکتا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in