آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی فوجی سربراہ اور قیادت سے ملاقاتیں اور تحاون بڑھانے پر اتفاق۔

پاکستان اور ایران نے تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،ایران کے دورے پر موجود آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سمیت ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں ،آرمی چیف جنرل اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے مابین ملاقات میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا، میجرجنرل محمد باقری نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی،ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق میجر جنرل باقری نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی بنیاد ہے، آرمی چیف نے ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایران کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ ایرانی مسلح قیادت کیساتھ ساتھ سول قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in