امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر عمران خان کوسزا دی،روسی وزارت خارجہ

عمران خان کے اپنی جماعت کا ایک گروپ اپوزیشن میں چلا گیا اورپارلیمان میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی

امریکا کی جانب سے آزاد ریاست کے معاملات میں خودغرضانہ مقاصد حاصل کرنے کیلئے مداخلت شرمناک ہے،بیان

روسی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پروزیراعظم عمران خان کوسزا دی۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ امریکا اوراس کے مغربی اتحادیوں نے فروری میں روس کا دورہ منسوخ کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان پرزبردست دبا ئوڈالا۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے درمیان امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لیو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکوطلب کرکے دورہ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جسے رد کردیا گیا۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے بعد پیدا صورتحال سے واضح ہے کہ امریکا نے بات نہ ماننے پرنافرمان عمران خان کوسزا دینے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم کے اپنی جماعت کا ایک گروپ اچانک اپوزیشن میں چلا گیا اورپارلیمان میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ امریکا کی جانب سے آزاد ریاست کے معاملات میں اپنے خودغرضانہ مقاصد حاصل کرنے کے لئے شرمناک مداخلت کی کوشش ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in