انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 95 پیسے کم ہوگیا
ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 95 پیسے کم ہوا ہے۔ جس کے بعد انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 273 روپے 33 پیسے ہے۔واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 276 روپے 28 پیسے تھا۔خیال رہے کہ انٹربینک میں تین کاروباری دنوں میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے 25 پیسے کم ہوا ہے۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 1 روپیہ کم ہوگیا جس کے ساتھ ہی یہاں ڈالر کی قدر 279 روپے ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today