اوپن مارکیٹ: ڈالر 305 روپے کا ہو گیا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )امریکی ڈالر کی اڑان اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلے جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 18 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سنچری، ایک ڈالر 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 305 روپے تک جا پہنچا۔
Visited 7 times, 1 visit(s) today