بجلی کی قیمت میں 4.37 کا اضافہ۔


حکومت نے اگلے چار ماہ میں صارفین سے اضافی 122ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے اگلے چار ماہ میں صارفین سے اضافی 122ارب روپے وصول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4.37روپے فی یونٹ مزید اضافے کا منصوبہ تیار کر لیا،صارفین پر رواں مالی سال کے دوران مجموعی اضافی بوجھ 721ارب روپے ہو جائے گا۔

سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ مذکورہ اضافے کے علاوہ سرکلر ڈیٹ میں بھی 392ارب روپے کا اضافہ ہوگا جو بجٹ سبسڈی کے ذریعے کم کیا جائے گا۔ 4.37روپے فی یونٹ اضافے کا مقصد گردشی قرضے کو اس کی موجودہ 2.31ٹریلین روپے کی سطح پر رکھنا ہے کیونکہ پاور ڈوین کو بجلی چوری اور دیگر نقصانات روکنے میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی ہے جس کے باعث گزشتہ مالی سال 236ارب روپے کا اضافی نقصان ہوا تھا

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in