بھارتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے کی منگنی میں بالی ووڈ ستاروں کی شرکت
بھارت کے معروف صنعتکار اور ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے کی تقریب منگنی میں بالی ووڈ ستاروں کی قطار لگ گئی۔مکیشن امبانی کے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے شوبز ستاروں سے سجی محفل میں انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا۔ تقریب میں بالی ووڈ انڈسٹری کے متعدد بڑے فنکاروں نے شرکت کی جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، کترینہ کیف، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور دیگر شامل ہیں۔آننت اور رادھیکا کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے اور بالآخر ان کی منگنی ہوگئی۔تقریب میں شوبز ستاروں کی آمد نے اسے چار چاند لگادیئے اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے مختلف فنکاروں کی وائرل تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔شاہ رخ خان کو داخلی گیٹ پر فوٹوگرافروں نے گھیرے رکھا جبکہ سلمان خان اپنی بھانجی علیزے کے ساتھ تقریب میں پہنچے۔
Visited 5 times, 1 visit(s) today