ترکیہ اب دنیا بھر میں امن و سلامتی قائم کرے گا، رجب طیب اردوان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان نے عہد کیا ہے کہ ترکیہ اب دنیا بھر میں امن و سلامتی قائم کرنے کیلیے اقدامات اٹھائے گا۔اتوار کو ترکیہ کے مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد رجب طیب اردوان نے آج دارالحکومت انقرہ میں یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز کی سے خطاب کیا۔اس موقع پر اردوان نے کہا کہ ہمارا مقصد پوری دنیا اور بالخصوص یورپ سے بحیرہ اسود تک اور مشرق وسطیٰ سے شمالی افریقہ تک سلامتی و امن قائم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ ویزا سے متعلق مسئلے کو بھی جلد از جلد حل کر لیں گے جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور معیشت اولین ترجیح ہے۔اتوار کو صدارتی الیکشن کے دوسرے اور آخری مرحلے میں رجب طیب اردوان نے فتح حاصل کی جبکہ ان کے حریف کمال قلیچ دار دوسرے نمبر پر رہے۔ اردوان نے 52.24 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ کمال قلیچ دار نے 47.79 فیصد ووٹ لیے۔ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد اردوان نے استنبول میں اپنے سپورٹرز سے خطاب میں کہا تھا کہ ترکیہ کے عوام نے ہمیں دوبارہ اقتدار سونپ دیا، ہمیں مزید 5 سال حکومت کرنے کی ذمہ داری دے دی۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم ایک بار پھر اپنی تاریخ لکھ رہے ہیں، ہم بحیثیت قوم اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں گے، ہم اپنی محنت جاری رکھیں گے اور وعدے پورے کریں گے۔سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے ہمیں اپنا ووٹ دیا، دراصل حقیقی جیت ترکیہ اور اس کے عوام کی ہوئی، الیکشن میں کامیابی کے اصل حق دار 85 ملین ترک عوام ہیں۔

PresidentialElections

RecepTayyipErdogan

Turkey

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in