ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی

ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی، 7.8 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔شام میں اب تک 250 کے قریب افراد ہلاک جبکہ ترکیہ میں 100 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ترکی نے زلزلے کی تباہی کے پیش نظر ریاستی سطح پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے۔ شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز استعمال نہ کریں تاکہ امدادی رضاکار آپس میں رابطہ قائم کر سکیں۔ماہرین کی جانب سے اس زلزلے کو ترکی اور شام میں حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in