ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )برادر اسلامی ملک ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔صدارتی انتخاب میں ترک صدر اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار 24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ترکیہ اور ترکیہ سے باہر مقیم ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز رائے شماری میں حصہ لے رہے ہیں۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today