ترک صدر رجب طیب اردوان کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ترکیہ میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزار 388 ہوگئی ہے۔ترک صدر کے مطابق زلزلے سے زخمیوں کی تعداد 77 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں حکومتی مشینری انتہائی مثبت انداز میں امدادی کارروائیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کا غلط اور ناجائز استعمال روکنے کیلئے ترکیہ میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today