ترک صدر کی زلزلہ متاثرہ نو مولود بچی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول کے ایک اسپتال میں زلزلے سے متاثرہ خاندان کی پیدا ہونے والی نوزائیدہ بچی کے کان میں اذان دی اور اس کا نام عائشہ بتول رکھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے استنبول کے اسپتالوں کا دورہ کیا اور زخمی زلزلہ زدگان کی عیادت کی۔ مریضوں کی دلجوئی کے دوران ترک صدر گھل مل گئے اور انتظامیہ کو مریضوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی ہدایت کی۔اس دوران ایک ماں نے ترک صدر سے اپنی نومولود بیٹی کے کان میں اذان دینے اور نام رکھنے کی فرمائش کردی جس پر صدر طیب اردوان نے بچی کے کان میں اذان کہی۔ بچی ترک صدر کی گود میں پُرسکون رہی۔ترک صدر نے اذان دینے کے بعد بچی کے لیے نام عائشہ بتول پسند کیا اور تین بار بچی کو مخاطب کرکے عائشہ بتول کہا۔ نومولود کی والدہ نے بھی اس نام کو پسند کیا اور ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today