جلاؤ گھیراؤ کیس: خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی مرکزی ملزم خدیجہ شاہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سپورٹر خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں مطلوب تھیں۔خدیجہ شاہ امریکی شہری ہیں اور انہوں نے کئی آڈیو پیغامات چھوڑے تھے جن میں انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔

KhadijahShah

PTIOfficial

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in