جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی عوام کو خبردار کردیا
راولپنڈی (نیوزڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی عوام کو خبردار کردیا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرزانہ امجد نامی ایک صارف کے سوال کے جواب میں ایلون مسک کا ٹوئٹر پر اصل اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے بلیو ٹکس کی بحالی کے لیے شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ میرے بچوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں جوکہ ایک سیاسی ایجنڈے کے تحت جعل سازوں نے پاکستان سے بنائے ہیں۔اُنہوں نے لکھا کہ ’یہی وہ چیز ہے جس کا مجھے اس وقت ڈر تھا جب ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے موجود بلیو ٹکس کو ہٹا دیا تھا‘۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوال کرنے والی ٹوئٹر صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’آپ کی اطلاع کے لیے بتا دوں کہ میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا سوشل میڈیا پر آنے کا کوئی ارادہ ہے۔