حسینہ واجد چوتھی بار بنگلہ دیش کی وزیر اعظم منتخب؛ عالمی میڈیا
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اتوار کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اتوار کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کے مطابق حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ اور اُن کی اتحادی جماعتوں نے 300 پارلیمانی نشستوں میں سے کم از کم 223 نشستیں جیت لی ہیں۔ ان نتائج کے بعد اب حسینہ واجد مزید پانچ سال تک اقتدار میں رہیں گی۔
حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے اِن انتخابات کا بائیکاٹ کیا گیا تھا اور اب یہ توقع کی جا رہی ہے کہ باقی رہ جانے والی نشستوں پر بھی عوامی لیگ اور ان کی اتحادی جماعتیں ہی کامیاب قرار پائیں گی۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today