حکومت کی ایل این جی خریداری کےلیے نجی صنعتوں کو پیشکش

حکومت نے سستی اسپاٹ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریداری کےلیے نجی صنعتوں کو پیشکش کردی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ بڑی فیکٹریوں کے ساتھ چھوٹی فیکٹریاں بھی گیس خرید سکیں گی
انہوں نے مزید کہا کہ 200 ایم ایم سی ایف ڈی سستی ایل این جی خریدی جائے گی، سستی ایل این جی خریدنے والے ری سیل نہیں کر سکیں گے۔
وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ فرٹیلائزر سیکٹر کے بجائے براہ راست کسان کو سبسڈی دینا بہتر ہے
اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں سستا پیٹرول لائے، ہر ماہ 1 لاکھ ٹن روسی تیل پاکستان آئے گا۔
مصدق ملک نے کہا کہ 24 جولائی کو آزربائیجان سے سستی ایل این جی خریداری کا معاہدہ ہوگا

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in