خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے کنونشن میں دھماکے سے 35 افراد جاں بحق، 200 زخمی

اتوار کو خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے کنونشن میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔ کے پی کے نگراں وزیر اطلاعات فیروز شاہ جمال نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ دوسری جانب اے ایف پی نے گورنر حاجی غلام علی کا حوالہ دیتے ہوئے مرنے والوں کی تعداد 39 بتائی ہے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in