دنیا کے آخری بوئنگ 747 طیارے نے اپنی پرواز مکمل کرلی
دنیا کا آخری بوئنگ 747 طیارہ امریکی کارگو ایئرلائن اٹلس ایئر کو فراہم کیا گیا جس نے واشنگٹن میں اپنی پرواز مکمل کرلی۔بوئنگ 747 طیاروں کو ’آسمانوں کی ملکہ‘ کہا جاتا ہے، 54 برسوں میں 100 سے زائد حکومتوں، ایئرلائنز کو ایک ہزار 547 طیارے بنا کر دیے گئے، ان طیاروں نے 11 کروڑ 80 لاکھ گھنٹے تک پرواز کی۔بوئنگ 747 طیارے کارگو کیلئے استعمال ہوئے جبکہ انہیں 500 مسافروں کے ساتھ کمرشل طور پر بھی استعمال کیا گیا۔ناسا کی اسپیس شٹل اور امریکی صدر کے خصوصی ایئرفورس ون میں بھی بوئنگ 747 طیارے استعمال ہوتے ہیں۔لیکن اب ان قوی الجثہ طیاروں کی پروڈکشن روک دی گئی ہے کیونکہ بوئنگ کمپنی کم ایندھن استعمال کرنے والے طیارے بنا رہی ہے جن میں دو انجن نصب ہیں، بوئنگ میں 4 انجن نصب ہوتے ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today