راکھی ساونت نے خود پر تھپڑوں کی بارش کردی
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت ایک مرتبہ پھر اپنی متنازع باتوں اور انداز کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے سابقہ شوہر عادل خان پر الزامات لگاتے ہوئے خود پر تھپڑوں کی بارش کردی۔بھارت میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران اداکارہ نے روتے ہوئے خود کو متعدد تھپڑ مارے اور کہا کہ ’کیوں پیار کیا میں نے عادل سے، میں کہاں جاؤں، میرے ساتھ بہت برا ہونے والا تھا‘۔راکھی ساونت نے کہا کہ ’میں بھی فریج میں جانے والی تھی، عادل نے پورا منصوبہ بنا لیا تھا لیکن میں بچ گئی‘۔اداکارہ نے کہا کہ ’عادل کو لگتا ہے کہ اس کی سنجے دت کی طرح پبلسٹی ہوگئی ہے‘۔راکھی ساونت نے میڈیا نمائندوں کی موجودگی میں اپنی گاڑی سے عادل کے نام کا اسٹیکر بھی ہٹوایا اور الزام عائد کیا کہ ’اس نے میرے پیسوں سے 6 سے 7 گاڑیاں خریدیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today