روہت شرما شاہین آفریدی کا سامنا کرنے سے گھبرا گئے۔
36 سالہ روہت شرما سے پوچھا گیا کہ آپ شاہین آفریدی یا آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک میں سے کس کا سامنا کرنا پسند کریں گے؟
اس سوال پر روہت شرما نے کہا کہ کسی کا بھی نہیں دونوں بہترین اور نئی گیند کے خطرناک بولرز ہیں جو تیزی کے ساتھ گیند سوئنگ کر سکتے ہیں تو میں کہوں گا کہ کسی کا بھی نہیں۔
اس کے علاوہ روہت شرما نے فاسٹ بولرز کے بجائے اسپنرز کے خلاف کھیلنے کو ترجیح دی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today