سابق اولمپئن خواجہ جنید پر تاحیات پابندی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئن و منیجر قومی ٹیم خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی۔خواجہ جنید ایشیاء کپ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر تھے، ایشیاء کپ میں جاپان کے خلاف میچ میں 12 کھلاڑیوں کو فیلڈ میں اتارنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔پاکستان گول ڈسکوالیفائی ہونے کی وجہ سے ورلڈکپ میں کوالیفائی نہ کر سکا۔سابق سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی جس کے سامنے پیش ہونے سے قبل خواجہ جنید نے استعفیٰ پیش کر دیا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے دوبارہ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی اور کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اولمپئن خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی ہے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in