سدھارتھ اور کیارا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ اداکار دولہے کی جانب سے دلہن کو 70 کروڑ روپے مالیت کا تحفہ دیے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ اور کیارا کی شادی جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس میں ہوئی۔ سدھار ملہوترا نے شادی کیلئے 70 کروڑ روپے کی مالیت سے ممبئی میں ایک فلیٹ خریدا ہے اور نئے نویلے جوڑے کے اسی فلیٹ میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔ اس فلیٹ کا انٹیریئر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کا رقبہ 3500 مربع فٹ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلیٹ سدھارتھ ملہوترا نے خریدا ہے اور اپنی اہلیہ کو شادی کے تحفے کے طور پر دیں گے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today