سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 4 ہزار 300 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 172 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 75 ہزار 154 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 870 ڈالر فی اونس ہے۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today