سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300روپے اضافہ
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2829 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.71 روپے بڑھ کر 1800.41 روپے کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1824 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی ۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today