شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے نکاح کی تصاویر شئیر کر دیں

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹیاں آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہوتی ہیں۔شاہد آفریدی نےاپنی بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تصاویر ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹیاں آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہوتی ہیں، کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتی اور بڑی ہوتی ہیں۔بیٹیاں وہ ہیں جن کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں، اور پورے دل سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی شاہین شاہ کے نکاح میں دی، آپ دونوں کو بہت مبارک ۔

Visited 5 times, 1 visit(s) today

You might be interested in