شاہ رخ خان کی فلم “پٹھان” ہالی ووڈ فلموں کی کاپی قرار
ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم “پٹھان” کو سوشل میڈیا صارفین نے ہالی ووڈ اور پاکستانی فلموں کا کاپی قرار دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں نے کنگ خان کی فلم “پٹھان” کا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کو “پٹھان ” فلم کا ٹریلر کچھ خاص پسند نہیں آیا۔ فلم مداحوں کو کنگ خان کی چار سال بعد کی واپسی پر بڑی توقعات تھیں اور وہ ایک بہترین فلم دیکھنا چاہتے تھے لیکن فلم “پٹھان ” کے ٹریلر نے انہیں ما یوس کردیا۔صارفین اس فلم کو غیر معیاری، وی ایف ایکس جیسے مضحکہ خیز مکالموں کا استعمال کر کے شدید تنقید کر رہے ہیں۔کچھ صارفین نے تو اس فلم کو ہا لی ووڈ کی مشہور فلم “فاسٹ اینڈ فیوریئس” ،” کیپٹن امریکا” اور “مشن امپاسبیل” کی کاپی قرار دے دیا ہے۔
Visited 4 times, 1 visit(s) today