عروہ حسین نے ہدایتکار ندیم بیگ کے متنازع بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا
انہوں نے حال ہی میں فہد مصطفیٰ کے فورتھ امپائر شو میں شرکت کی۔ انہوں نے اداکاروں کے نخروں کے بارے میں بات کی جس سے انہیں سیٹ پر نمٹنا پڑا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عروہ حسین اس کاسٹ ممبر تھیں جو سب سے زیادہ نخرے دکھاتی تھیں۔ ’’ہمایوں سعید اور عروہ حسین ڈانس کرتے وقت خون کے آنسو رُلاتے ہیں‘‘ ڈائریکٹر نے جواباً بتایا جب پوچھا گیا کہ ڈانس کرتے ہوئے کون مشکل وقت دیتا ہے۔
عروہ حسین نے ڈائریکٹر ندیم بیگ کے بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ندیم بیگ کے ساتھ صرف ایک ہی پراجیکٹ پر کام کیا ہے جس میں ان کے ایک گانے ’لک ہلنا‘ کے بارے میں انہیں اختلافات تھے جس پر ان سے بحث ہوئی اور مجھے لگا کہ وہ میری بات سننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
https://www.instagram.com/p/Cp5OqsND50R/?utm_source=ig_web_copy_link
Visited 1 times, 1 visit(s) today