عورتوں کا عالمی دن؛ دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لئے ریلیاں، اسلام آباد میں تلخ کلامی
سلا آباد ( نیوز رپورٹ) آج خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اسلام آباد میں نکالی گئیں ریلی میں خواتین اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔
تاہم ٹویٹیر پر آج مردوں نے خواتین کے حقوق کے لئے اچھے اچھے پیغامات لکھے- ۓ ٹویٹس دیکھ کر تو لگ رھا تھا کہ دنیا کے تمام مرد، خواتین کو حقوق دینے کے لئے دل و جان سے ان کے ساتھ ہیں –
تا ھم اسلام آباد میں عورت مارچ میں آنے والی خواتین نے پولیس پر لاٹھی چارج کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹولیوں کی صورت میں خواتین کی مارچ میں شرکت کے باعث تلخ کلامی کا واقعہ ہوا۔
مارچ میں شریک خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس نے عورت مارچ کو روکنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today