فلم ’پٹھان‘ نے 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سے 4 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔فلم ’پٹھان‘ جب سے ریلیز ہوئی ہے دنیا بھر میں باکس آفس پر مسلسل شاندار بزنس کر رہی ہے یہاں تک کہ اس فلم کے بزنس کرنے کی رفتار دیگر بڑی فلموں کی ریلیز سے بھی متاثر نہیں ہوئی۔ اس فلم نے صرف 26 دنوں میں عالمی سطح پر 1000 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ نے مقامی باکس آفس پر 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، ایکشن سے بھرپور فلم نے اس اتوار کو بھارت میں 4.30 سے 4.50 کروڑ روپے کمائے۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today