لاہور شدید سردی کی لپیٹ میں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علا قوں ،بالائی سندھ ، خطۂ پو ٹھو ہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں کہرُ پڑ نے کی توقع ہے۔ اس دوران میدانی علاقوں میں سرد اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم شدید سرد رہا، سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بہاولپور میں درجہ حرارت صفر جب کہ لاہور میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Visited 5 times, 1 visit(s) today

You might be interested in