لاہور میں منکی پاکس کے دو مشتبہ کیس رپورٹ
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )لاہور میں منکی پاکس کے دو مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، دونوں مریض جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون اور ایک مرد میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق 40 سالہ خاتون اور 55 سالہ مرد کو بخار کے ساتھ جسم پر سرخ دھبے ہیں، ایک مریض کے جسم پر چھالے بھی ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ دونوں مشتبہ کیسز کا منکی پاکس کا ٹیسٹ ہونے سے مرض کی تصدیق ہوگی، دونوں مریض گزشتہ روز سے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق منکی پاکس کی ویکسین پاکستان میں موجود نہیں ہے۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today