مایہ ناز سابق بیٹسمیں محمد یوسف انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

محمد یوسف کی اھم ذمہ داری 17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا انڈر 19 ایشیاء کپ اور 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈ کپ میں ٹیم کی کوچنگ ہو گی۔

محمد یوسف اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی ذمے داری بھی نبھا چکے ہیں۔

محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998ء سے 2010ء تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے، انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006ء) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in