مذید باشوں کی پیشن گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مضبوط مغربی لہر 21 مارچ کو ملکی حدود میں داخل ہوئی تھی، جس نے 22 مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ملکی فضاؤں میں تشکیل پانیوالا یہی موسمی نظام حالیہ بارشوں کا سبب بنا ہے۔
واضح رہے کہ طاقتورمغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بالائی علاقوں میں برقرار رہے گی۔
جس کے باعث خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباداورکشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ مزید دو دن تک برقرار رہے گا۔
اس کے بعد ایک دودن کے وقفے سے پھر یہ سلسلہ پھر شروع ہوگا جو بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں بارشوں کا باعث بنے گا اور بارشوں کے اس تسلسل سے یہی لگتا ہے کہ مزید بارشوں کا امکان ہے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today