مشروم دماغی صحت اور یادداشت میں بھی اضافہ کے لیۓ مفید قرار

حال ہی میں مشروم میں ایک بالکل نیا جزو دریافت ہوا ہے جو کہ نہ صرف دماغی خلیات (نیورون) کو بڑھاتا ہے بلکہ یادداشت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔مشروم کے اب تک بہت سے فوائد سامنے آچکے ہیں تاہم اب کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے برین انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ پروفیسر فریڈرک مینیئرنے کہا ہے کہ انہوں نے ایشیا، شمالی امریکا اور یورپ میں پائے جانے والے لائنز مین مشروم (ہریسئیم ایرینیکیئس) میں ایک نیا مرکب دریافت کیا ہے جو پہلے ہی چینی ادویہ سازی میں استعمال ہوتا آرہا ہے۔اس خوشنما اور خوش ذائقہ مشروم میں دماغی عصبیات کو بڑھانے اوریادداشت کو مضبوط کرنے والا اہم جزو ہے جوکہ نیوران کی تعداد میں بھی اضافہ کرتا ہے ، یہ اضافہ خلیات کے اس حصے میں دیکھا گیا جو اطراف کا ماحول محسوس کرتے ہیں اور آپس میں روابط بناتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مشروم کا استعمال یادداشت اور دماغ کیلئے بھی بے حد مفید ثابت ہوتا ہے ۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in