مغربی ادب اور بھارتی سینما
مغربی معاشروں کے دانش وروں کی کتابیں اور نظریات ان کی حکومتوں کے طرز عمل سے مطابقت نہیں رکھتے- لیکن ان کی اپنی سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
ھمیں یہ مسئلہ ہی نہیں- نہ کتب ہیں نہ دانشور نہ کوئی بہتری کی طرف بڑھتا حکومتی اور قوی طرز عمل –
مغربی حکومتیں دوسرے ملکوں کی دولت پر ڈاکے ڈالتی ہیں اور دانشور اور یونیورسٹیاں انسانیت اور اخلاقیات پر تحقیق کرتی ہیں-
قطار بھی بناتے ہیں لیکن سٹور بھی لوٹتے ہیں-
پچھلی ایک صدی میں ہم تک مغرب سے جو بھی علم پہنچا ھے وہی ہمارے دانشوروں کا سچ ہے- ہماری کھوج صرف ” ذرائع” تک ھے- افغانستان ، بلوچستان میں بھارت، ایران، امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل ، اور دنیا جہاں کی proxies پاکستان کے خلاف لڑ رہی ہیں – اور مزے کی بات یہ ھے کہ دنیا بھر کا میڈیا پاکستان کے خلاف فلمیں اور ویب سیریز بھی بنا رھا ہے- ٹویٹر ، فیس بک، netflix کے ساتھ مل کر بھارت پراپیگنڈا کو اگلے درجے پر لر جا چکا ھے- یعنی ہمارے خلاف ظلم ہو رھا اور الزام بھی ہم پر