ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں آج داخل ہوں گی، بدھ سے جمعہ کے دوران بارش اور برف باری کی پیش گوئی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے صوبے کے تیرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ جاری کردیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ آج رات شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔اس موسمی نظام کے زیرِاثر ہونے سے کوئٹہ، ژوب، بارکان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، قلات مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، پشین، مسلم باغ اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in