موبائل فون کا متبادل؟
پاکستانی نژاد امریکی شہری عمران چوہدری کا مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل –
عمران نے ایک پراڈکٹ لانچ کی ہے جس کو موبائل فون کا متبادل کہا جا رہا ہے، اس اے آئی اسسٹنٹ کو ہیومین اے آئی پن کا نام دیا گیا ہے۔ اس اے آئی پن کے ذریعے آپ بول کر کمانڈ دیں گے۔ اس میں کیمرہ اور پراجیکٹر بھی موجود ہے-اس میں کال کا آپشن موجود ہے جس سے آپ کال بھی کرسکتے ہیں جبکہ یہ آپ کی کال کو لائیو ٹرانسلیٹ بھی کرسکتا ہے اوراس کا لیزر پروجیکٹر آپ کے ہاتھ پہ آپ کو ڈسپلے دے گا۔
مصروفیت کی وجہ سے اگر آپ کالز یا ایمیلز کا جواب نہیں دے سکتے تو یہ آپ کی جگہ یہ کام بھی کر کے دے سکتا ہے ، اس کے علاوہ آپ اس سے ٹائم بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے ذریعے آپ اپنی صحت کا خیال بھی رکھ سکتے ہیں یعنی کہ اگر آپ اس کو کسی بھی کھانے کی چیز تصویر دکھائیں گے تو یہ آپ کو بتا سکتا ہے کہ وہ چیز آپ کی صحت کے لیے اچھی ہے یا نہیں۔
ڈیوائس کی قیمت 700 ڈالر ہے