مورخ اور وقت

ٹویٹر ایپ جیسے ہی کھولتے ہیں ، ایک عجیب منظر ملتا ہے- بحث، دلائل، گالیاں، غصہ- جیسے ہی ایپ بند کرتے ہیں سکون سا ھو جاتا ھے- ان دو لگے بندے فقروں کا استعمال بہت عام ہے” مورخ لکھے گا اور وقت بتائے گا”- مورخ تاریخ مرتب کرنے والے کو کہتے ہیں – اور وقت یہاں آنے والے زمانے کی طرف اشارہ ہے-
طعنے اور کوسے ، دراصل ، اپنی لاچاری اور بے بسی کے اظہار کے علاوہ کچھ نہیں-
آج کی ڈیجیٹل ورلڈ میں روزانہ چار بلین پوسٹیں لگائی جا رھی ہیں- آٹھ ارب کی کل آبادی میں سے 80% لوگ اسی کام پر لگے ہیں -باقی 19% روزی کما رھے ہیں – اور باقی جو 1% طبقہ بچ گیا ہے یہ روزی کے ساتھ وقت گزار رھے ہیں -ایک گھنٹے میں لگ بھگ سولہ کروڑ پوسٹیں ہوتی ہیں – مورخ اب وی لاگ کرے یا تاریخ لکھے- ویسے بھی اب تاریخ ہر ویب سائیٹ پر علیحدہ علیحدہ ھے-

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in