اداکارہ میرا کو من چاہا دلہا مل گیا

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں من چاہا جیون ساتھی مل گیا ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ مجھے من چاہا دلہا مل گیا ہے اور فینز جلد ہی میری شادی کی خوش خبری سنیں گے۔اداکارہ میرا نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اب موبائل فون پر ہی سب کچھ دیکھنا چاہتا ہے۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اور حکومت کو ایسے اقدامات کرنا چاہیں جس سے لوگ سینما آ کر فلمیں دیکھیں۔میرا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر کے اشتراک کے بغیر فلمی صنعت کو بہتر کرنا اور کامیاب بنانا ممکن نہیں۔ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ فلم انڈسٹری کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا جواب دیا جا سکتا ہے تاہم فلم انڈسٹری سے اس طرح فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا جس کی ضرورت ہے۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in