نابینا افراد کیلئے منفرد گاؤں
شام میں نابینا افراد کے لیے ایک ایسا گاؤں بسایا گیا ہے جو بصارت سے محروم افراد کو محفوظ اور آرام دہ زندگی فراہم کرتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے شہر شام میں ایک گاؤں کو نابینا افراد کے حساب سے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں انہیں تمام ترسہولیات دستیاب ہیں۔اس گاؤں میں نابینا افراد کو بتایا جاتا ہے کہ انہیں دوران پرورش اور زندگی کے مختلف مراحل میں کیا حالات پیش آسکتے ہیں۔اس گاؤں کو النور یا بریلی کے نام سے جانا جاتا ہے جسے نابینا افراد کے لیے محفوظ اور آرام دہ زندگی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔نابینا افراد کے لیے بنائے گئے اس گاؤں میں مختلف ادارے بھی موجود ہیں جبکہ وہاں عبادت گاہ اور اسکول بھی ہے جہاں نابینا افراد کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے جاتے ہیں۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today